چین میں ریچھ کی ملازمت کا اشتہار لوگوں کی توجہ کا مرکز‘سالانہ تنخواہ ایک لاکھ یوآن
سیاحوں سے میل جول کے دوران”ریچھوں“ کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، البتہ مختلف آوازیں ضرور نکال سکیں گے‘دن میں چھ گھنٹے شائقین کا دل بہلانا ہوگا.اشتہار کے مندرجات
میاں محمد ندیم
اتوار 2 اگست 2026
14:01
(جاری ہے)
اس انوکھی نوکری اشتہار چین کے علاوہ دنیا کے مختلف ملکوں میں سوشل میڈیا پر زیربحث ہے ‘اشتہارصوبہ ہینان کے شہر Luohe کے وائلڈ لائف زو کی جانب سے دیا گیا تھا یہ واضح نہیں کہ کاسٹیومز میں پنکھے یا ہوا کی نکاسی کا نظام موجود ہوگا یا نہیں کیونکہ اشتہار میں بس یہ لکھا ہے کہ یہ نرم کاسٹیوم ہوگا، اشتہار میں کہا گیا کہ امیدواروں کی کم از کم عمر 18 سال جبکہ جسمانی طور پر فٹ ہونا ضروری ہوگا.
اشتہار کے مطابق ان افراد کو 6 گھنٹے کام کرنا ہوگا جبکہ ہر مہینے 4 دن چھٹی ملے گی، سیاحوں سے میل جول کے دوران ان انسانی ریچھوں کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، البتہ مختلف آوازیں ضرور نکال سکیں گے، یہ افراد چڑیا گھر آنے والے افراد سے کھانے پینے کی چیزیں لے سکیں گے. اشتہار میں بتایا گیا کہ اگر آپ تھک گئے ہیں تو لیٹ کر خیالی پلاﺅ پکائیں، اگر توانائی محسوس کر رہے ہیں تو اچھلیں، رقص کریں، درختوں پر چڑھ جائیں یا مچھلیاں پکڑیں، ملازمت کرنے والوں کو ہر چیز کرنے کی اجازت ہوگی دوسری جانب یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کتنے افراد کو اس ملازمت کے لیے رکھا جائے گا مگر اب تک 100 سے زائد افراد نے اس پر چڑیا گھر سے رابطہ کیا ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اٹلی نے شینجن معاہدے کے تحت اسپین کی آزادانہ نقل وحرکت کی سہولت معطل کردی
-
عوام کے ٹیکس پر چلنے والے ادارے کہتے ہیں کہ ہم ریاست ہیں، علیمہ خان
-
کرکٹ شائقین مطمئن نہیں، پی سی بی میں بھی انقلاب لائیں، خواجہ آصف کا محسن نقوی کو مشورہ
-
دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
-
’بظاہر پنجاب کی ناک کو موڑنا سب سے آسان لگ رہا ہے‘
-
چین میں ریچھ کی ملازمت کا اشتہار لوگوں کی توجہ کا مرکز‘سالانہ تنخواہ ایک لاکھ یوآن
-
امریکی خاتون نے جسم پر شارک مچھلی کے 106 ٹیٹوز بنوا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا
-
سعودی عرب میں غیرقانونی مقیم افراد کیخلاف کریک ڈاؤن
-
نون لیگی راہنما اور وفاقی وزیر امیر مقام کی راولاکوٹ میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو مذاکرات کی پیشکش
-
ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملے روک دیے
-
ریت کا ٹھیکہ پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر عبداللہ طاہر کے قتل کی وجہ بنا
-
’جب گرم ہوا کا جھونکا چلتا ہے تو طاہراشرفی اور اس کی جماعت نظر آتی ہے، کوئی اور نظر نہیں آتا‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.