امریکی خاتون نے جسم پر شارک مچھلی کے 106 ٹیٹوز بنوا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا

ایملی موریسن ایک شارک بایولوجسٹ ہیں‘ دنیا کی خطرناک سمجھی جانے والی شارک مچھلیوں کے ساتھ تیراکی کرچکی ہیں. رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 2 اگست 2026 13:39

امریکی خاتون نے جسم پر شارک مچھلی کے 106 ٹیٹوز بنوا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ ..
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 اگست ۔2026 ) شارک سے غیرمعمولی محبت رکھنے والی ایک امریکی خاتون نے اپنے جسم پر 106 شارک ٹیٹوز بنوا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا ہے ریاست مین سے تعلق رکھنے والی ایملی موریسن ایک شارک بایولوجسٹ اور شارک فوسل ڈائیونگ ٹور کمپنی کی مالک ہیںانہیں مئی میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے خواتین کی کیٹگری میں جسم پر سب سے زیادہ شارک ٹیٹوز کا اعزاز دیا گیا.

(جاری ہے)

ایملی جو شارک لیڈی ایملی کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں نے بتایا کہ ان کی شارک میں دلچسپی کا آغاز آٹھ سال کی عمر میں فلم”Jaws“دیکھنے کے بعد خوف سے ہوا بعد ازاں ان کے والد نے انہیں لائبریری سے حقیقی شارکس کے بارے میں تحقیق کرنے کی ترغیب دی، جس کے بعد ان کا خوف محبت میں بدل گیا. انہوں نے بتایا کہ وہ بہاماس میں ٹائیگر شارکس اور گریٹ ہیمرہیڈ شارکس کو خوراک کھلا چکی ہیں، آسٹریلیا میں گریٹ وائٹ شارکس کے ساتھ کیج ڈائیونگ کر چکی ہیں، جبکہ میکسیکو کے ساحل پر وہیل شارکس کے ساتھ بھی تیرنے کا تجربہ رکھتی ہیں ایملی موریسن جلد ہی ڈِسکوری چینل کے سالانہ شارک ویک پروگرام کے خصوصی شو ”مائی اسٹرینچ شارک ایڈکشن“ میں بھی نظر آئیں گی جس کی نشریات اتوار سے شروع ہوں گی.