سعودی ولی عہد ، بحرینی فرمانروا اور شامی صدر کی ٹیلی فونک گفتگو

جمعہ 31 جولائی 2026 23:39

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2026ء) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور شام کے صدر احمد الشرع نے ٹیلی فونک گفتگو کی جس دوران خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔جمعے کی صبح جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی ولی عہد سے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے خطے کی حالیہ صورتحال، سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ۔سعودی ولی عہد اور شام کے صدر احمد الشرع نے رابطے میں مملکت کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کا اعادہ کیا۔صدر احمد الشرع نے مملکت کی سکیورٹی اور خود مختاری کے لیے شام کی غیر متزلزل حمایت کا بھی یقین دلایا۔