پنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس، پرویز الٰہی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 3 اگست کو سماعت کرے گا

جمعہ 31 جولائی 2026 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2026ء) سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 3 اگست کو سماعت کرے گا۔ٹرائل کورٹ نے پرویز الٰہی کو جسمانی ریمانڈ کی استدعا کے وقت مقدمہ سے بری کر دیا تھا، سیشن کورٹ نے انکی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا جسے ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔ پرویز الٰہی نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔