ملک محمد احمد خاں نے قائم مقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ہفتہ 1 اگست 2026 16:41

ملک محمد احمد خاں نے قائم مقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2026ء) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے قائم مقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے غیر ملکی دورے کے دوران سپیکر ملک محمد احمد خاں قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔اس ضمن میں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔