گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی کا پاک ، سعودی اور ترکیہ دفاعی معاہدہ کا خیر مقدم

ہفتہ 8 اگست 2026 22:28

گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی کا پاک ، سعودی اور ترکیہ دفاعی معاہدہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2026ء) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مؤثر حکمتِ عملی اس تاریخی پیش رفت میں اہم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مسلم امہ کے تحفظ، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد اور ترک صدر کو تاریخی دفاعی معاہدے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دفاعی کردار خطے میں امن، استحکام اور دفاعی توازن کے لیے اہم ہے۔