راولپنڈی ،شادی کا جھانسہ دے کر غیر ملکی خاتون سے زیادتی ، کم سن بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والے ریڑھی بان سمیت 3 ملزمان گرفتار

ہفتہ 8 اگست 2026 21:55

راولپنڈی ،شادی کا جھانسہ دے کر غیر ملکی خاتون سے زیادتی ، کم سن بچیوں ..
� �راولپنڈی راولپنڈی پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر غیر ملکی خاتون سے زیادتی اور کم سن بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والے ریڑھی بان سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لئے تھانہ روات پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا متاثرہ خاتون کے مطابق 2 سال قبل بنکاک میں عامر سہیل نامی شخص سے دوستی ہوئی تھی جس نے پاکستان لا کر شادی کا جھانسہ دیا اور 4 ماہ قبل فلیٹ میں رکھ کر متعد بار زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم فلیٹ سے جاتے وقت اس کی رقم بھی ساتھ لے گیا پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ادھر تھانہ وارث خان پولیس نے کمسن بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا متاثرہ بچیوں کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی دو بیٹیوں کو ویران مکان میں لیجا کر نازیبا حرکات کیں اسی طرح تھانہ دھمیال کے علاقے میں کمسن بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ریڑھی بان کو گرفتار کرلیا گیا برف کے گولے بیچنے والے ریڑھی بان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ گولہ خریدنے والی کم سن بچی سے نازیبا حرکات کررہا تھا جسے اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جبکہ پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر لیا۔