۵ چوہدری پرویز الہی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیاں،سپریم کورٹ میں آج جسٹس ہاشم کاکڑ کادورکنی بنچ سماعت کرے گا

اتوار 2 اگست 2026 17:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2026ء) سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں اپیل سماعت آج پیر کوجسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ چوہدری پرویز الہی نے سیشن کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے کا پس منظر یہ ہے کہ ٹرائل کورٹ نے پرویز الہی کو جسمانی ریمانڈ کی استدعا کے وقت ہی مقدمے سے بری کر دیا تھا۔ تاہم سیشن کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا یہ بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔ سیشن کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔پرویز الہی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انہیں قانون کے مطابق بری کیا گیا تھا اور نچلی عدالتوں نے غلط قانونی تشریح کی ہے۔ اب سپریم کورٹ اس اپیل پر 3 اگست کو سماعت کرے گی اور معاملے کا حتمی جائزہ لے گی۔