ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور عوامی مشکلات کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے ،آنسہ اشفاق
پیر 3 اگست 2026 13:58
(جاری ہے)
بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور فیکس ٹیکس سمیت اضافی ٹیکسوں سے بھاری بل لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ روز مرہ سمیت اشیائے خوردونوش، ادویات، تعلیمی اخراجات اور دیگر بنیادی ضروریاتِ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ عوام کی قوتِ خرید کو ختم کرتا جا رہا ہے۔
مزدور طبقہ، دیہاڑی دار افراد، کسان، سرکاری و نجی ملازمین اور متوسط طبقہ شدید مالی دبا کے شکار ہیں۔ ہماری نوجوان نسل بے روزگاری اور محدود معاشی مواقع کے باعث مایوسی اور بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہو کر بیرون ملک جانے کی کاوشوں میں مصروف ہیں۔ایسے حالات میں فوری، مثر قابل عمل ریلیف وقت کی ضرورت ہیں۔ایسے حالات کے باعث ملک میں کاروباری سرگرمیاں متاثر اور غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور فیکس ٹیکس کو واپس لیا جائے۔ آئندہ وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکسوں اور عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے سے اجتناب کیا جائے۔ اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مثر اقدامات اٹھائے جائیں۔نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے جامع پالیسی مرتب کی جائے۔کم آمدنی والے اور متوسط طبقہ کے لیے خصوصی ریلیف پیکج اور ٹیکس مراعات متعارف کروائی جائیں۔ عوامی فلاح، روزگار، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کے لیے خاطر خواہ فنڈز مختص کیے جائیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر خواتین رہنماں نے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لوگوں کو دعوت فکر دی۔اخر میں ملک کی سلامتی بقا اور استحکام کی دعا کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
مریم نواز کی مری میں وین حادثے میں طلبہ کے جھلس کر زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،ناقص صفائی پر قصور،فیصل آباد اور اوکاڑہ کے ایم ڈی ہٹا دئیے گئے، دیگر پوسٹنگ بھی نہ دینے کا فیصلہ
-
پنجاب کے تمام اضلاع میں کیتھ لیبز اور کارڈیک سینٹرز قائم کیے جائیں گے : مریم نوازشریف
-
ساندہ 18 سالہ ماہم کا قتل، والد اور بھائی گرفتار
-
سڑکوں کی بحالی میں تاخیر صوبائی وزیر بلال یاسین کی برہمی
-
میرسرفرازبگٹی کی ملک میر وائس خان کاسی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی
-
وزیراعلی بلوچستان، وزیر ریلوے نے جناح پیپلز ٹرین سروس کا افتتاح کردیا
-
پنجاب حکومت کا سی ٹی ڈی میں نیا کائونٹر نیریٹو ونگ قائم کرنے کا فیصلہ
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی آر پی او دفتر ٹانک میں ٹریفک پولیس شہدا کے لواحقین سے ملاقات
-
مارچ 4 اکتوبر کو بھی نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ خود کو بے اختیار سمجھتے ہیں تو استعفیٰ دیں، گورنر خیبر پختونخوا
-
سینیٹرشیری رحمان کا پاکستان میں 105 گلیشیائی جھیلوں کی برف پگھلنے پر شدید تشویش کا اظہار
-
شیرشاہ میں تیز دھار آلے کے وار سے شخص زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.