ْلوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کرکے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

پیر 3 اگست 2026 20:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2026ء) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر)غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ لوگوں نے انتخابات کے دوران تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے موجودہ حالات میں عام انتخابات کو مشکل ترین قراردیتے ہوئے کہا کہ جو حالات تھے یا پیدا کیے گئے ان میں یہ ٹرن آئوٹ کم نہیں ،لوگوں نے انتخابی عمل کا حصہ بن کر درست فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

جسٹس(ر)غلام مصطفی نے کہا کہ میرپور ڈویژن میں ٹرن آئوٹ 46اعشاریہ 3 فیصد،مظفرآباد ڈویژن میں 53 فیصد رہا، لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا ہے۔ واضح رہے اتوار کو آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ دوسرے مرحلے میں اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج میں پاکستان مسلم لیگ ن نے 14 نشتوں پر کامیابی کے ساتھ میدان مارلیا جبکہ پیپلزپارٹی کے حصے میں اب تک 5 سیٹیں آئی ہیں۔