غیر منظور شدہ ایشین لیجنڈز لیگ میں سابق کرکٹرز کی شرکت، پی سی بی کا سخت نوٹس

بدھ 5 اگست 2026 16:57

غیر منظور شدہ ایشین لیجنڈز لیگ میں سابق کرکٹرز کی شرکت، پی سی بی کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2026ء) پی سی بی نے کہاہے کہ زیمبیا میں جاری ایشین لیجنڈز لیگ کو آئی سی سی اور زیمبیا کرکٹ یونین کی منظوری حاصل نہیں ہے۔پی سی بی کے مطابق غیر منظور شدہ لیگ میں این او سی کے بغیر شرکت کرنے والے سابق کرکٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ غیر منظور شدہ لیگ میں شرکت کرنے والوں کو 2 سال تک پی سی بی سے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دو سال تک پی سی بی اور پی ایس ایل میں کوچنگ، مینٹورنگ اور دیگر ذمہ داریوں کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا۔پی سی بی نے موجودہ اور سابق کرکٹرز کو بیرون ملک ایونٹس میں شرکت سے قبل لازمی این او سی حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔