ابھی تک تو ورلڈ کپ 2027ء کے لیے میں ہی کپتان ہوں : شاہین آفریدی

نیشنل چیمپئنز کپ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 11 اگست 2026 10:54

ابھی تک تو ورلڈ کپ 2027ء کے لیے میں ہی کپتان ہوں : شاہین آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اگست 2026ء ) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2027ء کے لیے ابھی تک تو میں ہی قومی ٹیم کا کپتان ہوں اور نیشنل چیمپئنز کپ سے ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب میں مدد ملے گی۔ 
ملتان میں نیشنل چیمپئنز کپ کی ٹرافی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ ابھی تک تو ورلڈ کپ کے لیے میں ہی کپتان ہوں اور نیشنل چیمپئنز کپ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور ورلڈ کپ اسکواڈ تشکیل دینے میں آسانی ہوگی۔

 
پاکستان گرینز کے کپتان شاداب خان بخار کے باعث ٹرافی رونمائی اور پریس کانفرنس میں شرکت نہ کرسکے، ان کی جگہ فہیم اشرف نے نمائندگی کی۔ 
نیشنل چیمپئنز کپ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں پاکستان گرینز، پاکستان وائٹس، پاکستان بلوز اور پاکستان گولڈ کی ٹیمیں سنگل راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔ 

لیگ مرحلے کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست دو ٹیمیں 18 اگست کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ 
چاروں ٹیموں کی قیادت بالترتیب شاداب خان، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ 
تمام میچز ڈے نائٹ ہوں گے اور پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے۔