لٹل ماسٹر حنیف محمد کی دسویں برسی منائی گئی
پاکستان کرکٹ کے عظیم بلے باز کو خراجِ عقیدت، 970 منٹ تک کریز پر ڈٹے رہنے اور 499 رنز کی تاریخی اننگز سمیت متعدد ریکارڈز آج بھی قائم
منگل 11 اگست 2026 12:02
(جاری ہے)
ان کی والدہ امیر بی بی بھی کھیلوں سے گہرا شغف رکھتی تھیں اور متحدہ ہندوستان کی ویمن بیڈمنٹن چیمپئن رہ چکی تھیں۔
انہوں نے 1952 میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اپنے کیریئر میں 55 ٹیسٹ میچز کی 97 اننگز میں 12 سنچریوں اور 15 نصف سنچریوں کی مدد سے 3 ہزار 915 رنز بنائے۔جنوری 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاؤن ٹیسٹ حنیف محمد کے کیریئر کی یادگار ترین اننگز کا گواہ بنا، جہاں انہوں نے 337 رنز اسکور کرکے پاکستان کی جانب سے پہلی ٹرپل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 106 رنز پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوئی تو حنیف محمد نے دوسری اننگز میں 970 منٹ تک کریز پر ڈٹے رہتے ہوئے 337 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچایا۔ وہ ٹیسٹ میچ کے تقریباً پانچوں دن میدان میں رہنے والے پہلے کرکٹر بھی قرار پائے۔1959 میں کراچی کی جانب سے بہاولپور کے خلاف فرسٹ کلاس میچ میں حنیف محمد نے 499 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی اور سر ڈان بریڈمین کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ان کا یہ ریکارڈ 1994 تک قائم رہا، جسے بعد میں ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز برائن لارا نے توڑا۔حنیف محمد طویل علالت کے بعد 11 اگست 2016 کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کی وفات کے بعد دنیا بھر سے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ گوگل نے بھی خصوصی ڈوڈل کے ذریعے پاکستان کے عظیم کرکٹر کو یاد کیا۔حنیف محمد کی آخری خواہش تھی کہ ان کے نام سے کرکٹ اکیڈمی قائم کی جائے جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دے کر ملک کے لیے مستقبل کے بہترین کرکٹرز تیار کیے جاسکیں۔ ان کی شاندار خدمات، ریکارڈز اور پاکستان کرکٹ کے لیے گراں قدر کردار آج بھی قومی کرکٹ کی تاریخ کا روشن باب ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد عامر نے ابھرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بولرز کے نام بتا دیئے
-
جب کوئی کراچی کو ’پیرس‘ یا کچھ اور کہتا ہے تو سن کر ہنسی آتی ہے : شاہد آفریدی
-
ْکامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کے مقابلہ میں برائونز میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا
-
آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان
-
اماراتی فٹبالر نے ایڑی سے کک مار کر باسکٹ بال کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
-
پی ایچ ایف نے انڈر 18، انڈر 21، سینئر ویمنز اور انڈر 18 گرلز ٹیموں کیلئے متعدد بین الاقوامی ٹورنامنٹس و سیریز کا شیڈول طے کر لیا،ترجمان
-
ورلڈکپ 2027ء، براہ راست رسائی حاصل کرنیوالی 10 ٹیمیں فائنل، 2 بار کی سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز باہر
-
لٹل ماسٹر حنیف محمد کی دسویں برسی منائی گئی
-
ورلڈ کپ 2027 کے نئے فارمیٹ پر سکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کا آئی سی سی سے سخت احتجاج
-
سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی اور اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں
-
جیانی انفینٹینو کو ہٹانا بڑی غلطی ہو گی: ڈونلڈ ٹرمپ کی فیفا کو وارننگ
-
ابھی تک تو ورلڈ کپ 2027ء کے لیے میں ہی کپتان ہوں : شاہین آفریدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.