جب کوئی کراچی کو ’پیرس‘ یا کچھ اور کہتا ہے تو سن کر ہنسی آتی ہے : شاہد آفریدی

اربوں روپے کا کاروبار اور لوگوں کو روزگار دینے والے شہر کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 11 اگست 2026 14:46

جب کوئی کراچی کو ’پیرس‘ یا کچھ اور کہتا ہے تو سن کر ہنسی آتی ہے : شاہد ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اگست 2026ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے۔ 
40 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کے پوڈ کاسٹ میں کراچی چھوڑ کر اسلام آباد منتقل ہونے کو شاہد آفریدی نے بہت مشکل فیصلہ قرار دیا۔ 
انہوں نے کراچی بہت اچھے لوگوں کا شہر ہے، یہاں بہت اچھا وقت گزارا، اسلام آباد انفرا سٹرکچر اور آب و ہوا کے لحاظ سے بہت اچھا ہے۔

 
شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کراچی کو یاد نہیں کرتا لیکن کراچی کے لوگ بہت یاد آتے ہیں۔

(جاری ہے)

 

انہوں نے کراچی کی حالت زار پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کا کاروبار اور لوگوں کو روزگار دینے والے شہر کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے۔ 
49 سالہ شاہد آفریدی نے کہا کہ جب کوئی کراچی کو ’پیرس‘ یا کچھ اور کہتا ہے تو سن کر ہنسی آتی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ شاہراہ بھٹو اچھی بنائی ہے لیکن ضرورت بہت سارے کاموں کی ہے، ایک منصوبے سے آپ خود کو اور عوام کو تسلی نہیں دے سکتے۔
سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلے میرا ارادہ تھا لیکن 2019ء میں ذہن بدل گیا، سیاست کرنا میرا کام نہیں ہے۔