آغا خان یونیورسٹی نے پاکستان میں بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کو مضبوط بنانے کے لیے اے کے یو مینوئل آف پیڈیاٹرکس متعارف کرا دیا
جمعرات 6 اگست 2026 22:12
(جاری ہے)
اس مینوئل کی رونمائی ایک تقریب میں کی گئی، جس میں وفاقی وزیر برائے قومی صحت، ضوابط و رابطہ کاری، سید مصطفیٰ کمال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سید مصطفیٰ کمال نے کہا"پاکستان کے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایسے عملی، قابلِ عمل اور شواہد پر مبنی حل درکار ہیں جو ہمارے طبی ماہرین کی معاونت کریں۔
اے کے یو مینوئل آف پیڈیاٹرکس بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے معیار اور یکسانیت کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، اور میں اس قیمتی کاوش پر آغا خان یونیورسٹی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔"اس تقریب میں حکومت، تعلیمی اداروں، پیشہ ورانہ تنظیموں اور طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن (PPA)، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC)، آرمڈ فورسز پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (AFPGMI)، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹولوجی (SICHN) کے نمائندے، ماہرینِ اطفال اور دیگر طبی پیشہ ور افراد شامل تھے۔آغا خان یونیورسٹی کے سینٹر فار کلینیکل بیسٹ پریکٹسز اور ڈیپارٹمنٹ آف پیڈیاٹرکس اینڈ چائلڈ ہیلتھ کی جانب سے تیار کیے گئے اس مینوئل میں بچوں کے طب کے 14 ذیلی شعبوں (Pediatric Subspecialties) پر مشتمل 88 شواہد پر مبنی کلینیکل پریکٹس گائیڈ لائنز شامل ہیں۔ یہ مینوئل ماہرینِ اطفال، فیملی فزیشنز، ریزیڈنٹس، میڈیکل آفیسرز اور دیگر طبی ماہرین کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس میں مریض کے بستر پر فوری استعمال کے قابل (Bedside-ready)، علاج کے مقام پر دستیاب (Point-of-Care) رہنمائی فراہم کی گئی ہے، جسے پاکستان کے مقامی حالات اور ضروریات کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کے ایڈیٹر اِن چیف آغا خان یونیورسٹی میڈیکل کالج کے سابق ڈین ڈاکٹر عادل ایچ حیدر ہیں۔تقریب میں کلیدی خطابات (Keynote Addresses) اور ایک پینل مباحثہ بھی منعقد ہوا، جس میں بچوں کے علاج اور صحت کے نتائج کو بہتر بنانے میں مقامی طور پر تیار کردہ رہنما اصولوں کے کردار پر گفتگو کی گئی، جس کے بعد اس مینوئل کا باضابطہ ڈیجیٹل اجرا کیا گیا۔آغا خان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین نے کہا"اے کے یو مینوئل آف پیڈیاٹرکس ایک گہرے مقصد کی عکاسی کرتا ہے، اور وہ مقصد یہ ہے کہ بچوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کے ہاتھوں میں قابلِ اعتماد علمی رہنمائی فراہم کی جائے۔ جب طبی فیصلے شواہد کی بنیاد پر کیے جائیں، عالمی سائنسی تحقیق سے رہنمائی حاصل کریں اور مقامی حقائق کے مطابق ہوں، تو ہم ایسے صحت کے نظام کے مزید قریب پہنچ جاتے ہیں جہاں ہر بچے کو زندگی اور بہتر صحت کا زیادہ منصفانہ موقع حاصل ہو۔"آغا خان یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف پیڈیاٹرکس اینڈ چائلڈ ہیلتھ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر فیضہ جہاں نے کہا"سائنس عالمگیر ہوتی ہے، لیکن اس کا عملی اطلاق ہمیشہ مقامی حالات کے مطابق ہوتا ہے۔ جب دنیا کے دیگر حصوں میں پیدا ہونے والے شواہد کو پاکستان میں استعمال کرنا ہو تو انہیں مقامی تناظر میں سمجھنا، ڈھالنا اور ان پر اعتماد پیدا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ہمارا یہ مینوئل اسی خلا کو پٴْر کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔"یہ مینوئل موبائل ایپلی کیشن اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے مفت دستیاب ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ایچ ای سی نے ممتاز قومی پروفیسر ایوارڈ 2026 کیلئے سرکاری و نجی شعبے کی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اہل پروفیسرز سے نامزدگیاں طلب کر لیں
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2026 سمسٹر کے داخلوں کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
ایچ ای سی کے نام پرجعلسازی، شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری
-
انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان
-
سرکاری و نجی شعبے کے تعلیمی اداروں کیلئے مساوی اور میرٹ پر مبنی پالیسی اختیار کی جا رہی ہے، چیئرمین ایچ ای سی
-
پنجاب کے سرکاری سکولوں کی بہتری، گریڈزمنصوبے پراہم پیش رفت
-
میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبرسلپ جاری
-
سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے 4 امیدواروں کے صفر نمبر
-
پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن فیس میں بڑے اضافے کی تجویز
-
تعلیمی نظام کو اے آئی کے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے‘ علی ڈار
-
پنجاب حکومت کا سکول ٹیچر انٹرنزکی دوبارہ بھرتی کا اہم فیصلہ
-
ایچ ای سی کا غیر ملکی جامعات کے ساتھ تعاون کے تحت پاکستان میں پیش کیے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں داخلے یا فیس کی ادائیگی سے قبل متعلقہ ادارے اور پروگرام کی ایچ ای سی سے منظوری کی تصدیق کرنے کا ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.