بھارتی انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بندکر کے نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا

جمعہ 7 اگست 2026 16:55

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا کے ماتحت انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو سرینگر میں گھر میں نظر بند کر کے انہیں سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہاگیا کہ بھارتی حکام نے میر واعظ کو ایک مرتبہ پھر سرینگر میں ان کی رہائش گاہ تک محدود کریا اور انہیں نماز جمعہ جیسے اہم دینی فریضے کی ادائیگی کےلئے جامع مسجد جانے سے روک دیا ۔

بیان میں کہا گیا کہ گرفتاریوں اور پابندیوں کے ذریعے لوگوں کی آوازوں کو ہرگز خاموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔