عوام کو بروقت اور شفاف سرکاری خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

جمعہ 7 اگست 2026 18:18

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2026ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی زیر صدارت پبلک پرفارمنس ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں عوامی فلاحی منصوبوں، گورننس، سروس ڈیلیوری، ترقیاتی سرگرمیوں اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق عوام کو بروقت، معیاری اور شفاف سرکاری خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے اپنے مقررہ اہداف کے حصول، عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور فیلڈ میں مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ غفلت، سستی یا ناقص کارکردگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر افسر اپنی ذمہ داری پوری دیانتداری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دے۔