وزیر تعلیم کا تعلیمی سرگرمیوں کے جزوی آغاز کا نوٹس، تعطیلات نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایت

جمعہ 7 اگست 2026 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2026ء) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بعض سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کے جزوی آغاز کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں کو تعطیلات کے نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیر تعلیم نے اپنے ٹویٹ میں تعلیمی اداروں پر واضح کیا ہے کہ کسی سرکاری یا نجی تعلیمی ادارے کو 24 اگست سے پہلے تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تعطیلات کے نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ طلبہ کے تعلیمی نقصان کے ازالے کیلئے باہم مشاورت سے ہی تعلیمی ادروں کو ایک ماہ کیلئے سمر کیمپس کی اجازت دی گئی تھی جس کے بعد وہ تعطیلات کے نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔ وزیر تعلیم نے تمام سکول مالکان کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی ادارے مقررہ شیڈول اور تعلیمی کیلنڈر کے مطابق ہی کھولے جائیں