سرگودھامیں لڑکی کو نہر میں غوطے دے کرقتل کردیا گیا

ملزمان نے لڑکی کو قتل کرکے خاموشی سے مقامی قبرستان میں تدفین بھی کردی، پولیس

پیر 17 اگست 2026 18:08

سرگودھامیں لڑکی کو نہر میں غوطے دے کرقتل کردیا گیا
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2026ء) سرگودھا کے چک 65 جنوبی میں لڑکی کو نہر میں غوطے دے کرقتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو قتل کرکے خاموشی سے مقامی قبرستان میں تدفین بھی کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اسی سلسلے میں مقتولہ کے منگیتر کوگرفتار کیا گیا ہے تاہم قتل کی وجہ تاحال نامعلوم ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے والد اور سسر سے مل کرلڑکی کوقتل کیا۔

متعلقہ عنوان :