ندیم افضل چن کی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

پیر 17 اگست 2026 18:20

ندیم افضل چن کی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ندیم افضل چن نے بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے اور اہلِ خانہ سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک بڑا صدمہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے، اس غم کی گھڑی میں بیرسٹر گوہر علی خان اور ان کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور بیرسٹر گوہر علی خان سمیت تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔