ستھرا پنجاب مہم،رہائشی علاقوں میں مویشیوں کیخلاف آپریشن کے دوران 20حویلیاںا و باڑے مسمار

پیر 17 اگست 2026 18:18

ستھرا پنجاب مہم،رہائشی علاقوں میں مویشیوں کیخلاف آپریشن کے دوران 20حویلیاںا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2026ء) ستھرا پنجاب مہم کے تحت رہائشی علاقوں میں مویشیوں کی موجودگی کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 20حویلیاں اور باڑے مسمار کر دیے جبکہ تقریباً 200مویشیوں کو رہائشی علاقے سے منتقل کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق آپریشن تحصیل نشتر کے علاقے گجومتہ اور اس کے اطراف میں کیا گیا۔

کارروائی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم آسی نے کی۔اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی کے مطابق مویشی مالکان کو جانور ازخود منتقل کرنے کے لیے متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے تاہم ہدایات پر عمل نہ ہونے پر انتظامیہ نے آپریشن کیا۔انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں مویشیوں کی موجودگی کے باعث صفائی ستھرائی کی صورتحال سنگین ہو رہی تھی، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا اور ستھرا پنجاب مہم کے اہداف بھی متاثر ہو رہے تھے۔

(جاری ہے)

محمد سلیم آسی نے واضح کیا کہ رہائشی علاقوں میں مویشی پالنے پر پابندی پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہری علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے کارروائیاں مزید موثر بنائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :