مقبوضہ کشمیر، بھارتی پیرا ملٹری کے تین اہلکار سڑک حادثے میں زخمی

ہفتہ 8 اگست 2026 18:29

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی پیرا ملٹری شاشسترا سیمابل (ایس ایس بی) کے تین اہلکار زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ سرینگر جموں شاہراہ پر کیلامورہ ٹنل کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایس ایس بی کی 37ویں بٹالین کے قافلے کی تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔بھارتی حکام نے حادثے اور تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ قافلہ سری نگر سے جموں جا رہا تھا ۔