اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی زیر نگرانی (کل) جشن آزادی مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا

پیر 10 اگست 2026 17:19

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2026ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی زیر نگرانی (کل)منگل کو نور محل مارکی میں جشن آزادی مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ کی زیر نگرانی (کل) منگل کو نور محل مارکی ، ائیرپورٹ روڈ نزد ڈرائی پورٹ چوک سمبڑیال میں شام 7 بجے ایک شاندار جشن آزادی مشاعرہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

مشاعرہ کی صدارت واجد امیر اور نظامت کے فرائض سید حسنین محسن انجام دیں گے۔ مشاعرہ میں مشہور شاعر تہذیب حافی، علی زریون، تجدید قیصر، زیب النساواثق تجمل کاظمی، خرم آفاق اور محمد ادریس قریشی اپنے شاعرانہ فن کا مظاہرہ کریں گے اور حاضرین کی بھرپور داد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال نے شرکت کی دعوت عام دی ہے۔

متعلقہ عنوان :