پنجاب میڈیکل فیکلٹی کا بڑا اقدام، 7 نئے شعبوں میں 2 سالہ ڈپلومہ کورسز کا آغاز

اگست تک رجسٹریشن ہو گی، انسپکشن فیس ایک لاکھ 10ہزار 610روپے مقرر

پیر 10 اگست 2026 17:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2026ء) پنجاب میڈیکل فیکلٹی نے 7 نئے شعبوں میں 2 سالہ ڈپلومہ کورسز کا آغاز کر دیا ۔نئے ڈپلومہ کورسز میں آستھیٹک ٹیکنیشن،آڈیولوجی اینڈ سپیچ ری ہیبلی ٹیشن ٹیکنیشن، کارڈیک پرفیوژن ٹیکنیشن،ای سی جی اینڈ ایکوکارڈیوگرافی ٹیکنیشن، ایمرجنسی اینڈ کریٹیکل کیئر ٹیکنیشن، نیوکلیئر ٹیکنیشن،ریڈیوتھراپی ٹیکنیشن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میڈیکل فیکلٹی کی جانب سے تمام سرکاری و پرائیویٹ الائیڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹس کو نئے ڈپلومہ کورسز شروع کرنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔نئے ڈپلومہ کورسز شروع کرنے کے لیے 28اگست تک رجسٹریشن ہوگی۔الائیڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹس ایک لاکھ 10ہزار 610روپے انسپکشن فیس ادا کرکے نئے ڈپلومہ کورسز کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :