صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کا صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ

پری ڈیزاسٹر اور پوسٹ ڈیزاسٹر میکانزم کو مؤثر بنایا جا رہا ، اقدامات سیلاب اور آبی خطرات سے بچاؤ کیلئے مؤثر ثابت ہوں گے مون سون سیزن و دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق

منگل 11 اگست 2026 14:52

صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2026ء) صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عبد الحمید ملک و دیگر افسران نے صوبائی وزیر کو مون سون سیزن و دریاؤں میں پانی کے بہاؤ سے متعلق تازہ معلومات فراہم کیں۔

صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت پنجاب کو سیلاب سے محفوظ بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں۔دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔محکمہ صحت، ریسکیو، لائیو سٹاک و دیگر محکمہ جات فیلڈ میں پوری طرح متحرک ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ فلڈ ریلیف کیمپس، ریسکیو مشینری، کشتیاں، عملہ اور انخلاء کے منصوبوں کو حساس علاقوں کے مطابق فعال رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ریسکیو کو اربوں روپوں کی لاگت کے جدید آلات سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے مزیدکہاکہ پری ڈیزاسٹر اور پوسٹ ڈیزاسٹر میکانزم کو مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ اقدامات سیلاب اور آبی خطرات سے بچاؤ کے لئے مؤثر ثابت ہوں گے۔گزشتہ سال کی نسبت پی ڈی ایم اے کی رواں سال تیاریاں بہت بہتر ہیں۔مون سون سیزن و دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :