دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 11 اگست 2026 14:00

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2026ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی ۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 2 لاکھ 10 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 9 ہزار 900 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 32 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 32 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل آمد 2 لاکھ 20 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 20 ہزار 300 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پر آمد 31 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 71 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 56 ہزار 200 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 2 لاکھ 68 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 60 ہزار 600 کیوسک، چشمہ آمد 2 لاکھ 35 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 27 ہزار کیوسک، تونسہ آمد 2 لاکھ 34 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 17 ہزار کیوسک،گدو آمد 3 لاکھ 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 62 ہزار 400 کیوسک، سکھر آمد 2 لاکھ 9 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزار 500 کیوسک، کوٹری آمد ایک لاکھ 71 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 30 ہزار 100 کیوسک، تریموں آمد 44 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 31 ہزار 500 کیوسک، پنجند آمد 49 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میںتربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑفٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1207.65 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.732 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔