روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جولائی کے دوران 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موصول

منگل 11 اگست 2026 12:02

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جولائی کے دوران 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موصول
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2026ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے، جن کے مطابق رواں سال جولائی کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر پاکستان موصول ہوئے۔مرکزی بینک کے مطابق جولائی 2026 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان آنے والی مجموعی رقم 13 ارب 65 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے موصول ہونے والے فنڈز میں سے 2 ارب 12 کروڑ ڈالر بیرون ملک واپس بھیجے گئے، جبکہ 8 ارب 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر پاکستان میں استعمال کیے گئے۔مرکزی بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں خالص قابل واپسی ذمہ داری 2 ارب 92 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔حکام کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری، رقوم بھیجنے اور مختلف مالیاتی سہولیات سے استفادے کا موقع فراہم کر رہے ہیں، جس کے ذریعے پاکستان میں مسلسل زرمبادلہ آرہا ہے۔