پولیس کا آئس منشیات کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا،کروڑوں مالیت کی آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ملزم ڈی آئی خان کے بڑے منشیات اسمگلر کیلئے کام کرتا ہے ،مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع

منگل 11 اگست 2026 11:47

پولیس کا آئس منشیات کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا،کروڑوں مالیت کی آئس اسمگلنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2026ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 کلو 310 گرام اعلی کوالٹی کی آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیات خان کے نام سے ہوئی ہے جو لورالائی کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک بڑے منشیات اسمگلر کے لیے کام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم بس کے ذریعے ڈیرہ اسماعیل خان سے لاہور پہنچا تھا،نواں کوٹ پولیس نے بکر منڈی گندا نالہ کے قریب مشکوک جانتے ہوئے اسے چیک کیا تو اس کے بیگ سے کروڑوں روپے مالیت کی آئس اور نقد رقم برآمد ہوئی۔دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان سے منشیات لے کر لاہور پہنچا تھا جہاں اسے فون کے ذریعے بتایا جانا تھا کہ منشیات وصول کرنے کون آئے گا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ بڑے منشیات اسمگلر تک پہنچنے کے لیے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :