Live Updates

پاکستان کی آم برآمدات 2026 سیزن کے دوران 44,882 ٹن تک پہنچ گئیں

منگل 11 اگست 2026 12:31

پاکستان کی آم برآمدات 2026 سیزن کے دوران 44,882 ٹن تک پہنچ گئیں
مکوآ نہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2026ء) پاکستان نے رواں 2026 سیزن کے دوران اب تک 44,882 میٹرک ٹن آم برآمد کئے ہیں جبکہ ایران، متحدہ عرب امارات اور عمان پاکستانی آم کی تین بڑی برآمدی منڈیوں کے طور پر سامنے آئے ہیں۔سرکاری دستاویزات کے مطابق زیر جائزہ مدت کے دوران ایران 20,336 میٹرک ٹن کے ساتھ پاکستانی آم کا سب سے بڑا خریدار رہا جبکہ متحدہ عرب امارات نے 10,068 میٹرک ٹن اور عمان نے 6,359 میٹرک ٹن آم درآمد کئے۔

ان تینوں منڈیوں کو مجموعی طور پر 36,763 میٹرک ٹن آم برآمد کئے گئے جو 9 جولائی تک پاکستان کی مجموعی آم برآمدات کا تقریبا 82 فیصد بنتا ہے۔دستاویزات کے مطابق 44,882 میٹرک ٹن کا حجم پورے سال کی برآمدات کے بجائے سیزن کے وسط تک کے اعداد و شمار کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ آم کی برداشت اور بیرون ملک ترسیل کا عمل ابھی جاری تھا۔

(جاری ہے)

سیزن مکمل ہونے تک مجموعی برآمدی حجم میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

پاکستان نے رواں سیزن کے دوران کئی اہم اور زیادہ قدر والی بین الاقوامی منڈیوں کو بھی آم کی برآمدات جاری رکھیں۔ 9 جولائی تک برطانیہ کو 3,439 میٹرک ٹن جبکہ جرمنی کو 836 میٹرک ٹن آم برآمد کئے گئے۔اسی عرصے کے دوران سعودی عرب کو 710 میٹرک ٹن، ناروے کو 518 میٹرک ٹن اور قطر کو 418 میٹرک ٹن آم برآمد کئے گئے۔ دیگر منڈیوں میں جاپان کو 251 میٹرک ٹن، امریکہ کو 248 میٹرک ٹن، کینیڈا کو 227 میٹرک ٹن، سویڈن کو 175 میٹرک ٹن اور بحرین کو 171 میٹرک ٹن آم برآمد کئے گئے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات