بھارتی افواج کی ڈوڈہ اور پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی بڑی کارروائیاں

منگل 11 اگست 2026 18:39

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے ڈوڈہ اور پونچھ اضلاع میں بھارتی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، بھارتی فوج اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ضلع ڈوڈہ کے علاقہ بھدرواہ میں بڑی کارروائی شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی افواج نے ضلع پونچھ کے علاقہ مینڈھر میں بھی ایک اور محاصرے اورتلاخی کی کارروائی شروع کی ہے۔ قابض حکام کے مطابق، ایک تعمیراتی سائٹ پر ڈیوٹی پرتعینات بھارتی فوج ک سکیورٹی گارڈنے مشکوک حرکت دیکھ کر زیرِ تعمیر سرنگ کے قریب تین سے چار گولیاں چلائیں۔قابض حکام نے بتایا کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک فوجی کارروائیاں جاری تھیں۔