سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 13 اگست 2026 16:01

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے دوران ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کی شناخت پنڈی راجپوتاں نزد گندہ نالہ کے قریب کی گئی ۔

(جاری ہے)

ملزم کی اسلحہ کی نمائش کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ملزم ندیم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں ۔