تاریخ مسخ نہیں کرنی چاہیے، بچوں کو سچ بتانا ہوگا، سعید غنی
غلط کو غلط اور درست کو درست قرار دینے کا فیصلہ ہی کامیاب پاکستان کی بنیاد بن سکتا ہے، صوبائی وزیر
جمعرات 13 اگست 2026 16:07
(جاری ہے)
سعید غنی نے کہا کہ یہ اچھی روایت ہے کہ پوری قوم جشن آزادی شایان شان طریقے سے مناتی ہے اور اسکولوں کے طلبہ و طالبات میں جو جذبہ نظر آرہا ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں اسکولوں میں پاکستان کے قیام اور اس کے بعد کے حالات کے بارے میں جو کچھ پڑھایا جاتا رہا، وہ مکمل حقائق پر مبنی نہیں تھا۔ بچوں کی کم عمری میں ان کے ذہنوں میں جو باتیں ڈال دی جائیں وہ طویل عرصے تک ان کے ذہنوں میں رہتی ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ انہیں ملک کی تاریخ کے تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان بننے کے وقت ملک کے حالات اچھے نہیں تھے اور قیام پاکستان کے بعد کئی سال تک ملک کو جس طرح چلایا گیا، اس کی حقیقت بھی بچوں کو بتانی چاہیے۔ تاریخ سچ ہوگی تو ہم اس سے سبق سیکھ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں منفی کردار دکھایا گیا، حالانکہ بعض معاملات میں مثبت کردار کو مسخ کرکے پیش کیا گیا۔ ہمیں بچوں کو سچ بتانا ہوگا تاکہ وہ سچ سننے اور سمجھنے کی عادت اپنائیں۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ ماضی میں ملک میں جو کچھ ہوا اس کے باوجود آج پاکستان دنیا کے کئی ممالک سے بہتر مقام پر ہے۔ اگر ہم اپنے آپ کو درست کرلیں تو ملک خود بخود درست سمت میں گامزن ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سوچ درست کرنے کی ضرورت ہے، جس دن ہم نے یہ طے کرلیا کہ غلط کو غلط اور درست کو درست قرار دینا ہے، اسی دن ہمارے بہت سے مسائل حل ہونے کی بنیاد پڑ جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور مرتضیٰ سیٹھی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات
-
پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد ،حقائق کے برعکس قرار
-
تاریخ مسخ نہیں کرنی چاہیے، بچوں کو سچ بتانا ہوگا، سعید غنی
-
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
-
پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
-
اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
-
خانیوال ، پسند کی شادی کا المناک انجام، نو بیاہتا دلہن غیرت کے نام پر قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.