Live Updates

پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع

جمعرات 13 اگست 2026 16:22

پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) عدالت نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دنوں کی توسیع کر دی ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی ۔صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسرنے عدالت کوبتایاکہ ملزمہ اسلام آباد پولیس کے افسران پر زمان پارک میں حملہ میں ملوث ہے،ملزمہ سے پیٹرول بم برآمد ہوا،اسلام آباد پولیس طلبی سمن کی تعمیل کے لئے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ آئی تھی،مشتعل کارکنان نے پیٹرول بم پھینکے اور پولیس افسران کو زخمی کیا۔

پولیس نے ملزمہ کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جس پرعدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دنوں کی توسیع کر دی اورپولیس کو مقدمے کا چالان جلد پیش کرنے کا حکم دیا۔پولیس پر حملے کا تھانہ ریس کورس میں مقدمہ نمبر 410/23 درج ہے۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات