گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات

جمعرات 13 اگست 2026 16:50

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعرات کے روز تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود نے ملاقات کی۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر احسان اللہ محسود کو مبارکباد دی۔

انٹرنیشنل تائیکوانڈو مقابلوں میں متعدد بار گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی ہدایت اللہ محسود بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر خیبرپختونخوا کی کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر احسان اللہ محسود اور ہدایت اللہ محسود کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے کھلاڑی محدود وسائل کے باوجود تائیکوانڈو سمیت مختلف کھیلوں میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو انٹرنیشنل مقابلوں میں اپنی کارکردگی اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔انہوں نےتائیکوانڈو کھلاڑیوں کو ہر ممکن تعاون اور حوصلہ افزائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے خط لکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی محنت اور لگن سے عالمی مقابلوں میں پاکستان کا نام مزید روشن کریں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے باصلاحیت کھلاڑی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، حکومت ان کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔