اسلام آباد ہائیکورٹ،کشمیر میں احتجاج پر مقدمہ خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت19اگست تک ملتوی کر دی گئی

جمعرات 13 اگست 2026 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آزاد کشمیر کی صورتحال پر احتجاج پر درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت 19اگست تک ملتوی کر دی گئی ۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اور اخراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی۔جسٹس محمد آصف نے کہا کہ آپ لوگوں نے بچوں کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، کچھ خیال کریں، ہمارے ہی بچے ہیں۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مظاہرہ کرنے پر فوجداری مقدمہ درج کردیا گیا، مظاہرین کو پی ٹی آئی یا کوئی اور سیاسی جماعت نہ سمجھا جائے۔جسٹس خادم حسین سومرو نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں سیاسی باتیں نہ کریں، عدالت کو گلی نہ بنائیں، وکلا کی عزت عدالت کی وجہ سے ہے، خاموش ہوجائیں، یہ نہ ہو آپ کیخلاف ایکشن ہو جائے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔