گدر میں مقامی آبادی پر بمباری نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے ،مولانا عبدالرحمن رفیق
ایک جانب ملک بھر میں یومِ آزادی کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں تو دوسری جانب بلوچستان کے عوام اپنے پیاروں کے جنازے اٹھانے پر مجبور ہیں،
جمعرات 13 اگست 2026 20:25
(جاری ہے)
آزادی کے جشن کے اس موقع پر بلوچستان میں انسانی جانوں کا ضیاع اور مقامی آبادی پر طاقت کا بے دریغ استعمال نہایت افسوسناک اور تشویشناک امر ہے۔
انہوں نے کہا کہ طاقت کا بے دریغ اور غیر ضروری استعمال کسی بھی مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس سے عوام میں خوف و اضطراب اور احساسِ محرومی مزید بڑھتا ہے۔ ریاستی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بنیادی ذمہ داری عوام کے جان و مال کا تحفظ امن و امان کا قیام اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے نہ کہ ایسے اقدامات جن کے نتیجے میں بے گناہ شہری متاثر ہوں۔ رہنماؤں نے کہا کہ گدر بمباری کے واقعے کی اصل حقیقت سامنے لانا اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا ناگزیر ہے۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کی فوری طور پر اعلیٰ سطحی غیر جانب دار اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور متاثرہ خاندانوں کی مکمل دادرسی اور مناسب ازالہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ پائیدار امن کے قیام اور مسائل کے حل کے لیے طاقت کے بجائے ذمہ دارانہ آئینی و قانونی طریقہ کار اختیار کیا جانا چاہیے تاکہ عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط کیا جاسکے اور بلوچستان کے عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور احساسِ محرومی کا ازالہ ممکن ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترکیہ میں بچوں کو طویل سزائیں دینے کے قانون کی منظوری پر تشویش
-
لاکھوں نوجوانوں کو پہلی ملازمت کے حصول میں مشکل، عالمی ادارہ محنت
-
نوجوانوں کو آن لائن ہراسانی اور متعصب الگورتھم سے خطرہ
-
مقتول نوجوان میر رضا کا نجی ٹی وی کو دیا گیا آخری انٹرویو سامنے آگیا
-
اعلان کرتا ہوں کہ پاکستان کے پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈ لائن ہے
-
حکومت کا یوم آزادی پر پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
میر رضا کیس: سوچیں! کیسے طاقتور قاتل ہوں گےکہ سندھ حکومت نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا
-
عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار انمول پنکی کو 3 مقدمات میں بری کردیا
-
اعلیٰ عدلیہ کے بعد ہائیکورٹ ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بھی اضافہ، صدر مملکت نے سمری منظور کرلی
-
ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا گیا
-
لاہور اسلام آباد موٹروے پر مسافر بس اور ٹرکوں کی غیر معینہ مدت کیلئے انٹری بند کردی گئی
-
یہ نوجوانوں کو کاکروچ کہہ رہے ہیں، یہ کاکروچ نہیں اقبال کے شاہین ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.