جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی ایک بارود سے بھری عمارت کو تباہ کر دیا، اسرائیلی فوج

جمعہ 14 اگست 2026 16:03

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2026ء) اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کی 55ویں بریگیڈ کی فورسز نے جنوبی لبنان کے علاقے مرجعیون میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی ایک عمارت کو تباہ کر دیا ہے۔ اس عمارت کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ وہ بارود سے بھری ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب لبنانی فوج اسرائیلی تجاوزات اور قائم شدہ تفہیمات اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کی مسلسل شکایت کر رہی ہے خاص طور پر جنوبی قصبوں اور دیہاتوں میں میں خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی ترجمان ایلا واویہ نے کہا کہ جنوبی لبنان کے سکیورٹی زون میں اپنی کارروائیوں کے دوران فورسز کو بڑی تعداد میں جنگی سامان ملا ہے۔ اس سامان میں "آر پی جی" راکٹ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :