محمد نواز انگلی کی انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر ہوگئے

جمعہ 14 اگست 2026 20:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2026ء) محمد نواز انگلی کی انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ ٹورنامنٹ میں پاکستان گولڈ کی نمائندگی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

12 اگست کو پاکستان بلوز کے خلاف فیلڈنگ کے دوران گیند لگنے سے محمد نواز کے دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی فریکچر ہوگئی تھی۔ پی سی بی کے اسپورٹس سائنس اور ایکسرسائز میڈیسن ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کو نواز کے اسکین کروائے۔ محمد نواز کم از کم تین ہفتوں تک ایکشن سے باہر رہیں گے، جبکہ وہ دو ہفتے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں رپورٹ کریں گے۔