امریکی جزائر ہوائی میں کیٹیگری ون کے سمندری طوفان لالا کے زیر اثر شدید بارشوں ، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا اندیشہ

اتوار 16 اگست 2026 14:25

ہونو لولو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2026ء) امریکی جزائر ہوائی میں کیٹیگری ون کے سمندری طوفان لالا کے زیر اثر شدید بارشوں ، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا اندیشہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جزائر ہوائی کو 1992 کے بعد پہلی بار اس قسم کے طوفان کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ سمندری طوفان جزائر ہوائی کی ساحلی پٹی کے قریب موجود ہے۔130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں کے ساتھ اس سمندری طوفان کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بدترین صورت حال میں اس سمندری طوفان کے زیر اثر بگ آئی لینڈ پر 63 سینٹی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بگ آئی لینڈ کے علاوہ مائوئی کائونٹی، اوآہو، کائوائی اور نیہائو کے علاقے طوفان سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔