بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 61 ارب روپے بڑھ 1675 ارب روپے تک پہنچ گیا
کے الیکٹرک کی جانب سے 194ارب کی عدم ادائیگی اور تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات اور انتظامی نااہلیوں سے 262 ارب روپے کا اضافہ ہوا . سرکاری ادارے کی رپورٹ
میاں محمد ندیم
اتوار 16 اگست 2026
19:13
(جاری ہے)
اسی طرح بجلی پیدا کرنے والی سرکاری کمپنیوں (جینکوز) کی ایندھن فراہم کرنے والوں کو واجب الادا رقم بھی معمولی کمی کے بعد 90 ارب روپے رہ گئی، جو ایک سال پہلے 93 ارب روپے تھی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے گردشی قرضے کی فنانسنگ مالی سال 2025-26 میں 801 ارب روپے رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال پاور ہولڈنگ لمیٹڈ (پی ایچ ایل) میں 660 ارب روپے رکھے گئے تھے فنانسنگ کے اس جزو نے مجموعی گردشی قرضے میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا. مالی سال کے دوران مختلف عوامل کے باعث گردشی قرضے میں مجموعی طور پر 364 ارب روپے کا اضافہ ہوا، تاہم مالی گنجائش سے کی جانے والی ادائیگیوں، جن میں 302 ارب روپے کی سٹاک ادائیگیاں شامل ہیں، نے اس اضافے کو جزوی طور پر کم کیا نتیجتاً گردشی قرضے میں خالص اضافہ تقریباً 61 ارب روپے رہا. رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے ادائیگی نہ کرنا گردشی قرضے میں اضافے کی اہم وجوہات میں شامل رہا اس مد میں مالی سال 2025-26 کے دوران 194 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ گزشتہ مالی سال یہ رقم صرف چار ارب روپے تھی . بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے نقصانات اور انتظامی نااہلیوں کے باعث بھی گردشی قرضے میں 262 ارب روپے کا اضافہ ہوا تاہم یہ رقم گزشتہ مالی سال کے 265 ارب روپے کے مقابلے میں معمولی کم رہی ڈسکوز کی جانب سے بجلی کی مکمل لاگت وصول نہ کیے جانے کے باعث 64 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال کے 132 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے دوسری جانب آئی پی پیز، پی ایچ ایل اور گردشی قرضے کی فنانسنگ پر سود کی مد میں 14 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ گزشتہ مالی سال اس مد میں 58 ارب روپے شامل ہوئے تھے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جماعت اسلامی کا مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
-
رانا ثناءاللہ کو پتہ بھی نہیں چلے گا اور نئے صوبوں کے قیام کی ترمیم آجائے گی، مصطفیٰ کمال
-
گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال 40 دن کیلئے مؤخر کردی
-
ذہین لوگوں کو کم عقلوں کی خاطر خاموش کرایا جا رہا ہے، سابق چیئرمین نادرا
-
سول اعزازات کی تقسیم پر سنگین سوالات اٹھ گئے
-
میاں صاحب آزاد کشمیر کا الیکشن بالکل ویسا ہے جیسا پنجاب میں ہوا تھا، ندیم افضل چن
-
جماعت اسلامی نے صوبائی دارالحکومتوں میں دھرنے دے دیئے
-
قونصل خانہ بند کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ امریکا کی خیبرپختونخوا میں دلچسپی ختم ہوگئی ہے. تھامس ایکرٹ
-
ہنگری میں سیاحوں سے بھری بس کھائی میںگرنے سے 12 افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی
-
بنگلہ دیشی وزیر اعظم طارق رحمان کا دورہ دہلی منسوخ
-
سعودی عرب میں 21 پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور مبینہ طور پر لاپتہ
-
بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 61 ارب روپے بڑھ 1675 ارب روپے تک پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.