بنگلہ دیشی وزیر اعظم طارق رحمان کا دورہ دہلی منسوخ

دورے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے‘بھارت شیح حسینہ سمیت مفرورں کی حوالگی یقینی بنائے . ترجمان بنگلہ دیشی وزارت خارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 16 اگست 2026 19:30

بنگلہ دیشی وزیر اعظم طارق رحمان کا دورہ دہلی منسوخ
ڈھاکہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست ۔2026 ) بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان کا دورہ دہلی منسوخ کر دیا گیا ہے بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے اتوار کو باضابطہ طور پر کہا کہ دورے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق، بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے ترجمان اے کے ایم شاہدال کریم نے اتوار کی شام ڈھاکہ میں وزارت خارجہ میں منعقدہ ایک پریس بریفنگ کے دوران یہ اعلان کیا.

اس سے قبل بھارتی ذرائع ابلاغ نے اشارہ دیا تھا کہ طارق رحمان اگلے ہفتے کے وسط میں دو روزہ دورے پر دہلی آ سکتے ہیں اس کے علاوہ، ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی حکام نے بھی گذشتہ ہفتے وزیر اعظم کے دورہ بھارت کی تیاریوں کا اشارہ دیا تھا.

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اے کے ایم شاہدال نے کہا کہ ہم نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شیخ حسینہ اور دیگر مفرور مجرموں کو فوری طور پر واپس بھیجیں اور دو طرفہ حوالگی کے معاہدے کے تحت شہید شریف عثمان ہادی کے قتل میں ملوث ملزمان کو بنگلہ دیش کے حوالے کریں ‘بنگلہ دیش اس جواب کا منتظر ہے.

واضح رہے کہ بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، طارق رحمان کی بطور وزیر اعظم حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ڈھاکہ گئے تھے، توانہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے طارق رحمان کو بھارت کے دورے کی باضابطہ دعوت دی تھی.