میاں صاحب آزاد کشمیر کا الیکشن بالکل ویسا ہے جیسا پنجاب میں ہوا تھا، ندیم افضل چن

اتوار 16 اگست 2026 20:35

میاں صاحب آزاد کشمیر کا الیکشن بالکل ویسا ہے جیسا پنجاب میں ہوا تھا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2026ء) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے نتائج سے متلعق لیگی قیادت کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ میاں صاحب آزاد کشمیر کا الیکشن بالکل ویسا ہے جیسا پنجاب میں ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

ویڈیو بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ پورے آزاد کشمیر میں امن عامہ کی صورتحال سب کے سامنے ہے،ایک دن مکمل الیکشن نہیں ہو سکا، ایک جماعت کے بائیکاٹ کو بھی مدِ نظر رکھنا ضروری ہے،یہ انتخابات بالکل ویسے ہوئے جیسے پنجاب میں ہوئے تھے۔

سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں سے پوچھیں تو وہ بھی سوالات اٹھا رہے ہیں ، اگر شفاف اور منصفانہ انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی نتائج ضرور تسلیم کرے گی، پہلے بھی کرتی رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی تسلیم کرتی ہے ہماری میڈیا پالیسی ن لیگ جیسی موثر نہیں، یہ ہماری غلطی ہے، ہم جوبناتے ہیں اسے بیچ نہیں پاتے،(ن )لیگ جو بناتی ہے،اسے ڈبل قیمت پر بیچتی ہے، پنجاب میں (ن )لیگ کا کوئی ایسا منصوبہ بتائیں جو سندھ کے منصوبوں کا مقابلہ کرے۔