بھارت، مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پیر 17 اگست 2026 21:59

بھارت، مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
پٹنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2026ء) بھارتی ریاست بہار میں اشوک دھام مندر کے باہر بے قابو ہجوم کے باعث بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ساون کے تیسرے سوموار کی صبح پیش آیا جب بڑی تعداد میں عوام پوجا کے لیے مندر پہنچے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کا کہناتھا کہ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیوں کے ساتھ ہجوم کو قابو کرنے کے اقدامات کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔انتظامیہ کے مطابق صبح 2 ٹرینوں کی آمد سے مندر کے باہر ہجوم میں اچانک غیر معمولی اضافہ ہوا جس کے باعث ایک جانب نصب رکاوٹ ٹوٹ گئی اور متعدد افراد ایک دوسرے پر گر پڑے۔

متعلقہ عنوان :