عمان نے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت کی تو حملہ کیا جائے گا، ٹرمپ

پیر 17 اگست 2026 21:19

عمان نے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت کی تو حملہ کیا جائے گا، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ عمان نے آبنائے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت کی تو حملہ کیا جائے گا۔ اس سے پہلے بھی مئی میں امریکی صدر نے عمان پر حملے کی دھمکی دی تھی۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے پاسداران انقلاب کے ساتھ براہِ راست پسِ پردہ رابطے کا راستہ قائم کر لیا۔ انکا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس اب بھی ہتھیاروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جتنے ہتھیار اب تک امریکا نے استعمال کیے ہیں، وہ نہ ہونے کے برابر تھے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس درمیانے درجے کے بہت سے ہتھیار موجود ہیں۔