Live Updates

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا مکہ معاہدے کا خیر مقدم

مکہ معاہدہ اس بات کا مظہر ہے کہ مشرقِ وسطی متحد ہو رہا ہے،بیان

پیر 17 اگست 2026 10:15

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا مکہ معاہدے کا خیر مقدم
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مکہ معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے حال ہی میں، اور بالآخر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے کہا کہ یہ اس بات کا مظہر ہے کہ مشرقِ وسطی متحد ہو رہا ہے اور ممالک آخرکار زیادہ موثر انداز میں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات