جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں پاکستانی کلچر اینڈ لینگویج ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 14اگست یومِ آزادی کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد

Mehwish Zaffar مہوش ظفر پیر 17 اگست 2026 14:46

جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں پاکستانی کلچر اینڈ لینگویج ایسوسی ایشن کے زیرِ ..
ڈریسڈن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2026ء) جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں پاکستانی کلچر اینڈ لینگویج ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 14اگست یومِ آزادی کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ڈریسڈن سٹی سے فملی اور بچوں نے جوک در جوک شرکت کی اور اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے پیش کئے، اس موقع پر برلن میں پاکستان کی سفیر سیدہ سقلین، نے کمیونٹی سے لائیو خطاب کیا اور یومِ آزادی کی مبارکباد پییش کی 

اس موقع پر فیرائین کے ڈپٹی چیئرمین مجتبیٰ حسین اور چیئرپرسن کرن راؤف نے سپیچ کرتے ہؤے پاکستانی ثقافت و زبان کے فروغ کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔

تقریب کے اختتام پر فیرائن کے چیئرمین رانا ثاقب خالد نے اور ناہید ہمدان نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔