صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان کا مسماة اسما کے اغوا اور تشدد کا نوٹس

منگل 18 اگست 2026 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2026ء) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے قمبرانی روڈ کی رہائشی مسماة اسما ولد امان اللہ کے اغوا اور تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ نے 24گھنٹے میں حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے واقعہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور انکوائری کا حکم دیا ہے اور خاتون پر مبینہ تشدد اور دیگر تمام پہلوئوں کی تحقیقات کا کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :