صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال حسین ملک کی ملاقات
منگل 18 اگست 2026 23:02
(جاری ہے)
اس موقع پر صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے کاروباری برادری کے کردار پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن، ثقافت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ علاقائی استحکام تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کی مثبت شناخت کو اجاگر کرنے میں ثقافت اور سافٹ پاور اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امن اور ثقافتی روابط کو فروغ دے کر خطے میں معاشی تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ کاروباری برادری معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ امن اور سماجی بہبود کے لیے بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن سے ہی تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی خوشحالی کا راستہ ہموار ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایف پی سی سی آئی امن، ثقافت اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لیے ہر مثبت کوشش کی حمایت کرے گی۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے علاقائی امن ناگزیر ہے اور بزنس کمیونٹی سماجی اور پرامن مقاصد کی حمایت جاری رکھے گی۔ ملاقات میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق خان جدون اور انچارج کیپیٹل آفس کریم عزیز ملک بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی اسمگلر گرفتار
-
عمران خان کی ہسپتال منتقلی، پی ٹی آئی کی کارکنان سے ہسپتال کے باہر جمع نہ ہونی کی اپیل
-
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا
-
ایف آئی اے فیصل آباد نے ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
-
پاکستان میں پہلی بار سمندر کے کنارے اعلیٰ معیار کی گیس دریافت ہوگئی
-
حکومت نے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیی: حافظ نعیم الرحمن
-
پاکستانی طلبہ کو زیادہ مشکلات وسطی ایشیائی ممالک سے درپیش ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے فیصل زاہد ملک کی ملاقات، تمغۂ امتیاز پر مبارکباد
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز چوہدری محمد سلیم کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، گلشن حدید میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، شوہر سمیت 2 افراد شدید زخمی
-
لاہور میں مختلف واقعات، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق
-
پٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کرسکتے ہیں‘ حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.