امریکا کا جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں طے شدہ وقت سے 1 ہفتہ قبل ختم کرنے کااعلان

بدھ 19 اگست 2026 14:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2026ء) امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں طے شدہ وقت سے 1 ہفتہ قبل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے پینٹاگون کے عہدیدار کا کہنا تھاکہ امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پینٹاگون کے عہدیدار نے بتایا کہ مشقیں طے شدہ وقت سے ایک ہفتہ قبل مکمل ہوں گی۔امریکی محکمہ جنگ کا کہنا ہے کہ مشقوں کے دورانیے میں تبدیلی کے باوجود فوجی تیاری اور تربیتی اہداف برقرار رہیں گے۔دوسری جانب جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنوبی کوریا نے بتایا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقیں 17 سے 21 اگست تک جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے مشترکہ فوجی مشقیں 17 سے 27 اگست تک شیڈول تھیں۔