وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

شہید میجر احسان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی، شہید کے والد کے بلند حوصلے اور جذبے کو سراہا

بدھ 19 اگست 2026 14:51

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2026ء) وزیر داخلہ محسن نقوی کی میانوالی میں شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے شہید میجر احسان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی، شہید میجر احسان کے والد کے بلند حوصلے اور جذبے کو سراہا،،وزیرداخلہ نے شہید کے بچوں کو دلاسہ دیا۔انہوں نے کہا کہ میجر احسان نے شمالی وزیرستان میں خوارج کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔